الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر 48 دونم فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جنوبی الظاھریہ کے مقام پر میتار چوکی سے متصل فلسطینی اراضی پرقبضہ کیا۔ مغصوبہ اراضی کے گرد خار دار تار لگانے کے بعد جگہ جگہ سے فوجی علاقہ قرار دینے کے نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں۔الظاھریہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین راتب الصبار نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اراضی غصب کیے جانے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ مقامی فلسطینی شہریوں کو اس وقت پتا چلا جب قابض فوج نے اسے اراضی عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کیا۔
الصبار نے کہا کہ مغصوبہ اراضی ابو علان فلسطینی خاندان کی ملکیت ہے۔ متاثرہ خاندان نے صہیونی فوج کے اس اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔
