نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیرحراست رہنما غانم توفیق سوالمہ کو 45 ماہ قید اوربھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے 50 سالہ توفیق سوالمہ کے کیس کی کئی ماہ تک سماعت کی۔ گذشتہ روز ان کے وکیل فادی القواسمی کی موجودگی میں انہیں تقریبا چار سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سوالمہ کو تین سال قبل اس وقت حراست میں لیا گیا تھا اسرائیلی فوج نے حماس کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔
انہیں مجد اور جلبوع جیلوں میں ڈالا جاتا رہا ہے۔
سوالمہ کو 10بار اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا اور 14 سال تک پابند سلاسل رکھا گیا۔
