رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی عدالتوں کی جانب سے زیرحراست 44 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزاؤں کے تازہ حکم نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض قیدیوں کو پہلی بار انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ متعدد کی انتظامی قید میں دو سے چھ ماہ کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انتظامی حراست کے جمعرات کے روز جاری کردہ نوٹسز میں 32 ان فلسطینیوں کو بھی سزائیں سنائی گئیں جو ماضی میں قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔