الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک فلسطینی کا چالیس سال پرانا گھر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور سول انتظامیہ نے ’کرمی زور‘ صیہونی کالونی کے قریب ’الظھر‘ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے بعد مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا۔عوض نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے مالک مکان ابراہیم عبدالحمید احمد ابو ماریہ کو مکان خالی کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مکان اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے یہ گھر چالیس سال پیشتر تعمیر کیا تھا۔
