• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کیا لبنانی شہری 40 سال سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہے؟

پیر 12-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10398
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) آج سے چالیس سال قبل فلسطینی نژاد مزاحمتی کارہ دلال المغربی نے مقبوضہ فلسطین میں ایک فدائی حملے میں متعدد غاصب صیہونیوں کو جہنم واصل کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سنہ 1978ء کو پیش آیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کارروائی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک لبنانی نوجوان یحییٰ اسکاف کو حراست میں  لیا مگر آج تک صیہونی ریاست یہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ اسکاف اس کی جیلوں میں قید ہے۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق یہ بات سو فی صد یقینی ہے کہ یحییٰ اسکاف کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا مگر اس کے باجود صیہونی فوج یہ تسلیم نہیں کرتی کہ اسکاف اسرائیلی جیلوں میں قید ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے کئی فلسطینی اور لبنانی قیدیوں نے گواہی دی کہ انہوں نے اسکاف کو جیلوں میں دیکھا ہے۔ عسقلان اور الرملہ جیل میں رہنے والے قیدیوں نے بتایا کہ اسکاف ان کے ساتھ قید تھا۔

کلب برائے اسیران کے مندوب کا کہناہے کہ اس نے یحییٰ اسکاف کو ’بئرسبع‘ کی جیل میں دیکھا۔ اسی روز اس جیل میں آگ لگی اور 80 اسیران کو وہاں سے طولکرم میں قائم ایک قید خانے میں منتقل کردیا گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی عدالت نے بئرسبع کی جیل کو بندکرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ بئر سبع کی جیل کو فلسطینی انقلابی لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ایک منصوبے کے تحت آگ لگوائی گئی تھی تاکہ دلال المغربی کی کارروائی سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے بھی اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں کی فہرست میں یحییٰ اسکاف کا نام شامل کیا مگر صیہونی فوج نے ہمیشہ یہ کہہ کر انکار کیا ہے کہ اسکاف ان کے ہاں قید ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.