• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دو روز میں 40 ہزار صہیونیوں کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

جمعرات 12-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8861
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی اشرار کی جانب سے فلسطین کی دونوں بڑی مساجد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کا تقدس مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مذہبی تہوار کی آڑ میں گذشتہ دو روز میں 40 ہزار صہیونی شرپسند مسجد ابراہیمی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان دنوں اسرائیل میں صہیونیوں کے مذہبی تہوار’عید العرش’ (سوکوت) کی 10 روزہ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات اور مذہبی رسومات کی آڑ میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع جامع مسجد ابراہیمی میں ہزاروں صہیونیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران مذہبی رسومات اور عید کی تقریبات کے لیے 40 ہزار 500 یہودی مسجد ابراہیمی میں داخل ہوئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صہیونی شرپسندوں کو مسجد ابراہیمی میں داخلے کے لیے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1994ء میں اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں اور صہیونیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کردیا تھا۔ مسجد ابراہیمی کی تقسیم کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک صہیونی دہشت گرد نے مسجد ابراہیمی میں نماز فجر کے وقت گھر کس درجنوں نمازیوں کو شہید اور زخمی کردیا جس کے بعد مسجد کو بند کر دیا گیا۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد ابراہیمی کا محاصرہ کررکھا ہے۔ مسجد میں صرف صہیونیوں کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ فلسطینی شہریوں کو مسجد میں اذان اور نماز کی ادائیگی سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدو روز میں 40 ہزار صہیونیوں کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.