مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے تین جیلوں نفحہ، ریمون اور النقب سے 40 فلسطینی اسیران کو بے رحمانہ انداز میں ’اھلیکدار‘ جیل منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز صہیونی فوج نے بئر سبع شہر میں قائم ’اھلیکدار‘ جیل کے 8 وارڈ خالی کرائے اور ان میں فلسطینی اسیران کی منتقلی کا انتظام کیا جس کے بعد چالیس اسیران کو ان قید خانوں میں ڈال دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ’اھلیکدار‘ جیل میں منتقل کیے گئے فلسطینی اسیران میں بھوک ہڑتال کرنے والے اور دوسرے اسیران بھی شامل ہیں۔ دوسری جیل منتقل کرنے والوں میں جنین کے الشیخ راید السعدی، یسری المصری، سامر العیساوی اور عزام ذیاب جیسے سرکردہ اسیر رہنما بھی شامل ہیں۔
