• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے القدس میں چار فلیٹ مسمار کردیے، 30 فلسطینی بے گھر

جمعرات 27-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4817
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں واقع وادی قدوم کالونی میں فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس فلسطینی شہری گھرکی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں وادی قدوم کالونی میں فلسطینی شہریوں کے چار گھروں کا محاصرہ کیا۔ جنہیں بعد ازاں منہدم کردیا گیا۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چار رہائشی فلیٹس میں چارخاندان رہائش پذیر تھے جن کے کل افراد کی تعداد 30 ہے۔ ایک مکان میں عیسیٰ جعافرہ، ان کی والدہ الحاجہ فاطمہ، بھائی موسیٰ، بسام، احمد اور دیگر رہائش پذیر تھے۔ یہ مکان 125 مربع میٹر پرتھا جس کے تین کمرے اور ایک صحن تین بھائیوں کی ملکیت تھا۔

صہیونی فوج نے چاروں مکانات اسرائیلی بلدیہ کی ہدایت پر مسمار کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ مکانات بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

ایک مکان کے مالک عیسیٰ جافرہ نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے سلوان میں الجسر کےمقام کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد ان کے خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ صہیونی فوج کی کارروائی کے بعد ان سے گھر خالی کرالیے گئے۔ اس دوران اسرائیلی بلدیہ کی بھاری مشینری بھی وہاں پہنچا دی گئی، جس کی مدد سے مکانات مسمار کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات مسماری سے ان کے 30 افراد جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں متاثر ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے القدس میں چار فلیٹ مسمار کردیے، 30 فلسطینی بے گھر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.