رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیل کی فوجی عدالت سے 27 فلسطینی بچوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق صہیونی عدالت سے ستمبر میں فلسطینی بچوں سے جرمانوں کی مد میں 78 ہزار شیکل کی خطیر رقم بٹوری گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 22Â ہزار 285 ڈالر بنتی ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں صہیونی ریاست کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے 27 فلسطینی بچوں کو ایک ماہ سے 26Â ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ دو فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے وقت انہیں گولیاں مار کر زخمی کیا گیا جب کہ 20 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 35 بچوں کو عوفر جیل میں ڈالا گیا۔ ان میں سے 18 کو گھروں سے جب کہ 11 کو راستے اور چار کو چیک پوسٹوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک فلسطینی بچے کو حراستی مرکز طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
فلسطینی محکمہ اسیران نے کم عمر بچوں کی گرفتاری ، انہیں جیلوں میں ڈالے جانے، تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں قید وبند کی سزائیں دینے کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں 300 سے زائد فلسطینی بچے شامل ہیں۔ ان میں درجنوں بچے مریض یا زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی عقوبت خانون میں انہیں غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔
