بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے مسلسل 26 مہینوں تک انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل رکھے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سرکردہ رہنما کو رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 39 سالہ محمود حسن الوردیان کو جولائی 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔رپورٹ کے مطابق الوردیا کو رام اللہ میں قائم ’عوفر‘ جیل میں رکھا گیا۔ وہ ماضی میں اب تک 16 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان میں سے 100 ماہ انتظامی قید کا عرصہ شامل ہے۔
سنہ 2014ء کو بھی الوردیان پابند سلاسل تھے اور انہوں نے جیل میں انتظامی قید کے خلاف مسلسل 53 دن تک طویل بھوک ہڑتال کی تھی۔
