مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مسجد اقصیٰ سے متصل کالونی جبل المکبر میں 20 کے بعدÂ صیہونیوں کے لیے سیکڑوں مکانات کی منصوبہ بندی شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی 2 کی جانب سے نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جبل مکبر کے مقام پر صیہونی آباد کاری کے لیے آئندہ بدھ کو پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں 176 مکانات کی تعمیر کی منظوری کے لیے تجویز پیش کی جائے گی۔ توقع ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ و کنسٹرکشن کمیٹی ’نوف زیون‘ نامی صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے دو سو کے قریب مکانات کی تعمیر کی فوری منظوری دےدی گی۔ٹی وی رپورٹ میں اسرائیلی بلدیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین میں صیہونی آباد کاری روکنے کا مطالبہ ختم ہوچکا ہے۔ توقع پیش آئند عرصے میں روکے گئے تمام تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں تازہ صیہونی آباد کاری کا یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب یورپی یونین نے صیہونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کا سلسلہ بند کردے۔
