• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،20 فلسطینی روزہ دارگرفتار

پیر 29-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7349
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 20 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں مشرقی بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بیت المقدس کے العیساویہ قصبے میں سوموار کو علی الصباح گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔

کریک ڈاؤن میں کم سے کم 12 شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔

تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے شہریوں کے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی  اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جنوبی نابلس میں بورین قصبے سے تلاشی کے دوران نمر عیسیٰ الطیراوی نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

بیتا اور قصرہ قصبوں سے سابق اسیر براء حمایل اور فارس عبداللہ عودہ کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر غرب ردن کے شمالی شہر طولکرم میں بلعا کے مقام سے پراسرائیلی فوج نے سحری کے وقت شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران زیاد حمدان نامی شہری کو گرفتار کرکے نا معملوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں قلقیلیہ اور الخلیل میں بھی فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد روزہ داروں کو گرفتار کرلیا۔

شمالی شہر قلقیلیہ میں سحری کے اوقات میں اسرائیلی فوج نے عزون قصبے میں مشتبہ اشتہاریوں کی تلاش کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں شہری سحری کا کھانا بھی نہیں کھاسکے۔ عزون میں تلاشی کی کارروائی کے دوران کئی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دو شہریوں محمد عماد اور عدی صقر سلیم کو حراست میں لے لیا گیا۔ الخلیل شہر سے سابق اسیر فہد صبیح کو اس کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،20 فلسطینی روزہ دارگرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.