رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کے 20 دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی جیل حکام مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے انہیں زبردستی کھانا کھلانے کی کوشش کررہی ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کے وزیر گیلاد ایردان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈاکٹروں کی جانب سے اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے سے انکار کے بعد غیر ملکی طبی عملے کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس کے جواب میں بھوک ہڑتالی اسیران کی فولو اپ کمیٹی نے ہفتہ غضب منانے کا اعلان کیا اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی جانب سے اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا۔
کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر کسی قیدی کو زبردستی کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی تو تمام جیلیں محاذ آرائی کے علاقوں میں تبدیل ہوجائیںگی۔
