• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کا دیرینہ کارکن 18 سال بعد صہیونی ریاست کی قید سے رہا

بدھ 28-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4505
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 18 سال تک قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری ابراہیم العباسی المعروف ابو علی کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 55 سالہ ابراہیم محمد خضر العباسی ابو علی بیت المقدس میں سلوان قصبے کی الحارہ کالونی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں صہیونی فوج نے 26 ستمبر 1998ء کو حراست میں لیا۔ 81 دن تک مسلسل المسکوبیہ نامی حراستی مرکز میں قید رکھا گیا جہاں اسیر پر ہولناک تشدد کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں صہیونی عدالت نے ابو علی پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق اور جماعت کے عسکری ونگ کے لیے سرگرمیوں کے الزام میں 18 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

ابو علی شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ اسرائیلی جیلوں میں صہیونی مظالم کے خلاف ہونے والی اسیران کی بھوک ہڑتالوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ سنہ2000ء میں انہوں نے 31 دن تک ھدریم، سنہ 2004ء میں السبع جیل میں 19 دن، اسی سال النفحہ جیل میں 28 دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔ وہ 15 دن تک صہیونی جیل میں قید تنہائی میں بھی رہے۔

سنہ 1998ء میں گرفتاری کے بعد مسلسل 6 ماہ تک وہ قید تنہائی کاٹ چکے تھے۔ سنہ 2004ء میں بھی انہیں پانچ ماہ تک قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔

دوران حراست ابو علی نے اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور حراست کے دوران ہی تعلیم مکمل کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کا دیرینہ کارکن 18 سال بعد صہیونی ریاست کی قید سے رہا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.