• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی دہشت گردی، 17 سال میں 3000 فلسطینی بچے شہید

جمعہ 02-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7383
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت اطلاعات کی جانب سے عالمی یوم تحفظ ’اطفال‘ کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 28 ستمبر 2000ء کےبعد سے اب تک ہزاروں فلسطینی بچے شہید، زخمی اور جیلوں میں ڈالے جا چکے ہیں۔

شہید، زخمی اور اسیران

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات کی رپورٹ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی ریاست کا وحشیانہ تشدد بدستور جاری ہے۔ تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد سے 30 اپریل ز2017ء تک صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3000 فلسطینی بچے شہید، 13 ہزار زخمی اور 12 ہزار کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 300 بچے بدستور پابند سلاسل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے 95 فی صد بچوں کو حراستی مراکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق  صہیونی فوج فلسطینی شہروں سے سالانہ 700 بچوں کو حراست میں لیتی اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ اکتوبر 2015ء سے  جنوری 2016ء تک صہیونی فوج اورپولیس نے 2000 فلسطینی بچوں کو نام نہاد الزمات کے تحت حراست میں لیا اور انہیں اذیتیں دی گئیں۔ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 300 بچے پابند سلاسل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسیوں کے نتیجے میں بچوں میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ غزہ کی پٹی کے بچے خاص طورپر متاثر ہوئے ہیں۔غربت کے باعث کم عمر افراد اور بچوں کو بھی تعلیم چھور کر کام کاج پر مجبور ہونا پڑا۔ 2013ء میں سرکاری محکمہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 سے 17 سال کی عمر کے 4.1 فی صد بچے غربت کے باعث کام کاج پرمجبور ہیں۔

مجموعی طور پر 18 سال سے کم عمر کے وہ بچے جو محنت مزدوری پرمجبور ہوئے ہیں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ 2011ء میں یہ تعداد 6500 ہزار تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی دہشت گردی، 17 سال میں 3000 فلسطینی بچے شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.