رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے گرین لائن ایریا کے شہر لد کی ایک سینٹرل کورٹ نے ایک قیدی تامر یونس وریدات کو ساڑھے سولہ برس قید اور ایک لاکھ شیکل ( ۲۶ ہزار ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس امر کا انکشاف انسانی حقوق کی ایک انجمن نے پیر کے روز کیا۔
فلسطینی انجمن اسیران نے بتایا کہ 26 سالہ ثامر تو 7 اکتوبر 2015 کو حراست میں لیا گیا۔ اس پر ایک چاقو حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
