• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملے کا الزام، صہیونی فوج نے 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید کردیا

ہفتہ 26-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5157
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ایک فوجی چوکی کے قریب ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکا یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا۔ اسے حملے سے روکنے کے لیے گولی ماری گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے شہید فلسطینی کی شناخت محمد نبیل سلام کے نام سے کی ہے جس کی عمر 16 سال بتائی جاتی ہے۔ شہید  بچے کا تعلق شمال مشرقی بیت المقدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

جمعہ کی شام شعفاط پناہ گزین کیمپ کی مساجد سے بھی ایک فلسطینی بچے کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہادت کے اعلانات ہوتے رہے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکے کو اس وقت گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب وہ خنجر لہراتا ہوا اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھا۔ تاہم فوجیوں نے اس کے حملے سے قبل ہی اس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نبیل کو M16 رائفل سے انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملے کا الزام، صہیونی فوج نے 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.