نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری محمد یونس زیادہ کو 15 سال کے بعد رہا کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر محمد یونس غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ
سے تعلق رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز وہ رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے جہاں بڑی تعداد میں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع تھے۔
خیال رہے زیادہ کو اسرائیلی فوج نے سنہ 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
