جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید طویل المدت قید کاٹنے والوں میں 49Â سالہ سامی سلیمان ابراہیم جرادات اپنی مسلسل اسیری کے 14 سال مکمل کرنے کے بعد اسیری کے 15ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔ کل سوموار کو کے روز ابراہیم جرادات کی اسیری کے 14سال مکمل ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ابراہیم جرادات کا شمار اسرائیلی جیلوں میں قید پرانے اسیران میں ہوتا ہے۔ وہ 2003 سے صیہونی جیل میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں تا 21 بار حیات عمر قیداور 50سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرادات معدے اور پیشاب سمیت کئی دیگر امراض کا شکار ہے۔ صیہونی انتظامیہ کی طرف سے اس کے علاج میں مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے۔
ابراہیم جرادات کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے سیلہ الحارثیہ سے بتایا جاتا ہے۔