الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کو 15 سال بعد رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری اسامہ مسلم شریتح کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رہائی پانے والے فلسطینی شہری الخلیل کے جنوبی قصبے یطا سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے پندرہ سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔ جس کے بعد گذشتہ روز اس کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیر کو اسرائیل کے جزیرہ نما النقب کی جیل سے جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
