• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 14 فلسطینی شہری گرفتار

جمعرات 27-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6965
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں آج جمعرات کو قابض اسرائیلی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مزید چودہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے جمعرات کو غرب اردن اور بیت المقدس کے کئی مقامات پر دھاوے بولے اور شہریوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےتلاشی اور توڑپھوڑ کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت المقدس، قلقیلیہ، بیت لحم اور دیگر مقامات سے چودہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ نابلس شہر میں صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔ جس کے بعد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ابراہیم عبداللہ بدر اور الخلیل سے سابق اسیر ودیع بدران جابر کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر چھاپے کے دوران صہیونی فوج نے عبداللہ بدر کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور دعویٰ کیا اس گھر کو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیت لحم سے احمد ماجد دیریہ اور احمد عبدالرحیم دیریہ کو بیت فجار سے گرفتار کیا گیا جب کہ قلقیلیہ سے 13 سالہ علاء فاید عبید نامی ایک بچے اور کفر قدوم سے 24 ساہ علی رشید عامر کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

طوباس شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما احمد فازع صوافطہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صوافطہ 15 سال اسرائیلی عقوبت خانوں میں پہلے بھی قید رہ چکے ہیں۔

نابس میں بیت دجن کے مقام سے سابق اسیر نصیر رضوان ابو ثابت نامی ایک طالب کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ثابت کو دو ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، 14 فلسطینی شہری گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.