الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج کی جانب سے حراست میں لی گئی ایک 13 سالہ فلسطینی بچی رزان ابو سل کو ایک ماہ قید میں رکھنے جانے کے بعد رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 13 سالہ رزان کو اسرائیلی فوج نے 11 جنوری 2018ء کو اس کی دو بہنوں 16 سالہ روئی اور 23سالہ نیفین کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔ رزان کی دونوں بہنیں بدستور پابند سلاسل ہیں اور انہیں گذشتہ روز اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوج نے رزان ابو سل کو جبارہ چیک پوسٹ سے ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ رزان اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بچیوں میں سب سے کم عمر تھیں۔ اسے 2500 شیکل جرمانہ کی وصولی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
