الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے کل منگل کو ایک 13 سالہ فلسطینی بچی کو عملی قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی عدالت عوفر نے 13 سالہ اسیرہ روزان ابو سل کو چار ماہ قید اور 2500 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ننھی اسیرہ کا تعلق غرب اردن کے العروب پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
