• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیاسی بنیادوں پر گرفتار 13 طلباء فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید

منگل 01-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4874
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کو حراست میں لینے اور انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی فلسطینی اتھارٹی کی زیرانتظام جیلوں میں 13 طلباء بدستور قید ہیں۔ انہیں سیاسی جماعتوں سے تعلق کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ زیرحراست چار طلباء بلا جواز گرفتاری اور جیلوں میں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امامہ میڈیا سینٹر کی جانب سے طلباء کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لینے اور انہیں مسلسل قید میں رکھنے کی فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔ میڈیا سیںٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج کی طرز پر شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ملیشیا کالجوں اور جامعات کے طلباء کو حراست میں لے کرطلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ سیاسی انتقام کی بنیاد پر طلباء کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے پانچ طلباء الخلیل شہر کی جامعہ پولیٹینیک میں زیرتعلیم ہیں۔ ان کی شناخت مومن القواسمہ، جبریل ابو سنینہ۔ فارس جبور، عبادہ مرعی اور یوسف شاور کے ناموں سے کی گئی ہے۔

زیرحراست دیگر طلباء میں صلاح سحویل، احمد قاسم، احمدمرشود، فہد یاسین، براء جرار، یاسر یامین، ولید عصیدہ کو بغیر کسی الزام کے مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسیاسی بنیادوں پر گرفتار 13 طلباء فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.