فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فورسز نے قلندیا چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی شہریوں کی گیارہ املاک مسمار کردیں۔ املاک مسماری کے خلاف مقامی فلسطینی شہریوں نے احتجاجی جلوس نکالا جس پر قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں املاک مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان مسلح تصادم بھی ہوا۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے تشدد کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے۔