• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج نے احد تمیمی کے زخمی کزن سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

منگل 27-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10296
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی لڑکے محمد تمیمی سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھروں میں چھاپے مار کر 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتان افراد میں احد تمیمی کا کزن بھی شامل ہے جسے گزشتہ سال 15 دسمبر کو اسرائیلی فو ج نے سر میں ربڑ کی گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔

محمد تمیمی گولی لگنے سے کومہ میں چلا گیا تھا اور مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر گولی لگنے سے متاثر ہونے والے حصہ کو نکال دیا تھا جس سے اس کی جان بچ گئی تھی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد تمیمی کو مکمل ٹھیک ہونے کے لیے سر کی سرجری کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوج نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نبی صالح کے علاقے سے ان افراد کو گرفتار کیا گیا جو کہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کرتے ہیں اور ان کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں جب کہ محمد تمیمی کو پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔

نبی صالح کے مکینوں کا کہنا ہے کہ احمد تمیمی کے معاملے پر اسرائیلی فوجی جان بوجھ کر ان کے علاقے کو نشانہ بنارہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات گئے تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے 10 افراد کو گرفتار کیا جن میں محمد تمیمی اور 5 نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احد تمیمی کو 16 دسمبر 2017ء کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا،احد تمیمی نے اپنے کزن محمد تمیمی کو زخمی کرنے اور گھر میں گھسنے پر اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کیا تھا اور انہیں اپنے گھر سے نکال دیاتھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج نے احد تمیمی کے زخمی کزن سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.