طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے طمون قصبے کے قریب Â الراس الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں کی مزید 10 املاک مسمار کردیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں اور بھاری مشینری کی مدد سے عزت بنی عودہ اور دیگر شہریوں کی ملکیتی املاک مسمار کردیں۔ مسمار کی گئی املاک کی تعداد 10 بتائی جاتی ہے جن میں شیلٹرز، مویشیوں کے باڑے اور رہائشی مکانات شامل ہیں۔متاثرہ فلسطینی شہری عزت بنی عودہ نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے ان کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری کے نوٹس پہلے بھی جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے مسمار کیے گئے مکانات اور عارضی شیلٹرز دوبارہ کھڑے کردیے ہیں۔
بنی عودہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے راس الاحمر کے علاقے کو تمام اطراف سے سیل کرنے کے بعد اسے ’نو گو ایریا‘ میں تبدیل کردیا تھا اور وہاں پر اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔