• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن10 فلسطینی شہری گرفتار

منگل 06-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5252
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیر سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کئی مقامات پر گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ایک سابق اسیر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو 23 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں متعدد شہری اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے جنہیں فورسز ایک عرصے سے تلاش کررہی تھیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں دو شہریوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے جب کہ دو کارکنوں کو شمال مغربی قصبے بدو س گرفتار کیا گیا۔

ادھر مشرقی بیت لحم میں صہیونی فوج نے الدھیشہ اور عایدہ پناہ گزین کیمپوں، غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا اور دیگر مقامات پر گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

الخلیل شہر سے صہیونی فوج نے سابق اسیر رزق الرجوب کو شہر کے جنوبی قصبے دورا س حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ الرجوب ماضی میں 23 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی نے الخلیل میں اذنا اور دورا قصبوں میں شہریوں کے گھروں پر دھاوے بولے اور متعدد شہریوں کی طلبی کے نوٹس ان کے گھروں میں دیے گیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن10 فلسطینی شہری گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.