چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقان بیروت میں قائم عالمی این جی او بنام ’’گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین‘‘ کے تحت کیا گیا تھا۔ دنیا بھر بشمول ایشیائی ممالک، افریقائی ممالک، یورپ، امریکا، لاطینی امریکا، ہسپانیہ سمیت آسٹریلیا اور دیگرخطوں سے 80 ممالک کے چار سو سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ کانفرنس کی افتتاحی او ر اختتامی تقریبات میں تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد میں مصروف عمل اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی،پاپولر فرنٹ، مفتی اعظم القدس شیخ محمد حسین، مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود، حسن حب اللہ، نائب مفتی اعظم شام مفتی عبد اللہ کتمتو، مفتی یاسر ادیب جی سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔لبنان کے دارلحکومت بیروت میں فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع میں چوتھی عالمی کانفرنس کا عنوان ’’ کل القدس عاصمۃ کل الفلسطین‘‘رکھا گیا تھا۔
غزہ: صیہونی فوج کےطاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود مجاہدین کی آزادانہ کارروائیاں جاری
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی جارحیت کے ساتھ ماہ بعد بھی القسام بریگیڈز اب...
Read more