فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیوچر پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے کہا کہ نیتن یاھو ان کی حکومت بدعنوان ہونے کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ کے خلاف اشتعال انگیزی میں بھی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک انتہائی کرپٹ حکومت کے دور سے گذر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف بیرون ملک Â سے قیمتی تحائف وصول کرنے اور کروڑوں شیکل کی رقم قومی خزانے سے حاصل کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں۔
اپوزیشن رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کے قریب ترین افراد جبری نظر بند یا جواب دہی کے عمل سے گذررے ہیں۔ جب کہ وزیراعظم خود بائیں بازو کے سیاسی گروپوں اور ذرائع ابلاغ پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں۔
