رفح – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو گاڑی کی سپلائی کا آغاز کیا ہے۔ کئی سال کے تعطل کے بعد کاروں کی ایک مقامی کمپنی کو رفح گذرگاہ کے راستے 40 کاریں لے جانے کی جازت دی تھی جس کے بعد سنہ 2016ء ماڈل کی کاریں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر کے راستے غزہ کی پٹی کو کئی سال قبل گاڑیوں کی ترسیل کی گئی تھی۔ یہ گذرگاہ شہریوں کے گذرنے کے لیے بھی زیادہ تر بند رہتی مگر کئی سال کے تعطل کے بعد غزہ کو گاڑیاں، سیمنٹ، لکڑی کا سامان اور دیگر اشیاء رفح گذرگاہ کے راستے غزہ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔