فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبرا کیمپ میں انتہائی مطلوب عسکری گروپ بلال عکر اور اس کے حریف ابومحمد بدران گروپ کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں بلال عکر، سمیر بدران اور ایک بچی ھیلانہ جاں بحق ہوگئے۔ تینوں مقتولین کی میتیں بیروت میں المقاصد اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔
تصادم میں بلال عکرکا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد کیمپ میں فوج طلب کرلی گئی تھی جس نے دونوں مسلح گروپوں میں تصادم روکنے کے بعد حالات کو قابو میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ بلال عکر منشیات کی اسمگلنگ سمیت کئی دوسرے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی ان دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
