• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم، بچی سمیت تین ہلاک

جمعرات 29-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7633
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے صدر مقام بیروت کے قریب صبرا نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مشین گنوں اور مارٹر گولوں کے حملوں کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبرا کیمپ میں انتہائی مطلوب عسکری گروپ بلال عکر اور اس کے حریف ابومحمد بدران گروپ کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں بلال عکر، سمیر بدران اور ایک بچی ھیلانہ جاں بحق ہوگئے۔ تینوں مقتولین کی میتیں بیروت میں المقاصد اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

تصادم میں بلال عکرکا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد کیمپ میں فوج طلب کرلی گئی تھی جس نے دونوں مسلح گروپوں میں تصادم روکنے کے بعد حالات کو قابو میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ بلال عکر منشیات کی اسمگلنگ سمیت کئی دوسرے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی ان دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.