(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قطر کی جانب سے غز ہ پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے فلسطینیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔تعمیر نو کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی گھرانہ 100 کی امدادی رقم فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل جمعہ کو شروع کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے مطابق تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں مستحق شہریوں میں قطر کی طرف سے امداد کی تقسیم کے عمل میں فلسطینی وزارت سماجی بہبود کا بھر پورتعاون بھی حاصل رہا ہے۔
یاد رہے کہ قطری تعمیر نو اور بحالی کمیٹی گذشتہ کچھ عرصے سے ہرماہ غزہ کے مستحق شہریوں میں نقد امداد تقسیم کر رہی ہے۔اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔