• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’فیس بک‘ اسرائیل مخالف سرگرمیوں کا پلیٹ فارم بن گئی

پیر 12-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5311
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت فیس بک نے فلسطینی شہریوں کے ہزراوں صفحات بلاک کر دیے تھے، مگر ہزراوں صفحات کی بندش کے باوجود صہیونی ریاست مطمئن نہیں ہوئی اور ویب سائیٹ کی انتظامیہ پر حماس نوازی کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکا میں موجود اسرائیلی یہودی لابی نے ‘فیس بک‘ کے خلاف ایک نئی اور اشتعال انگیز مہم شروع کی ہے جس میں ویب سائیٹ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے اسرائیل مخالف صحافت کو بلاک کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صہیونیوں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد اب بھی صہیونی ریاست کے خلاف پرتشدد حملوں کو اکسانے اور اشتعال پھیلانے کےمواد سے بھرے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘ کے کالم نگار ‘یائیر الٹرمان‘ کا کہنا ہے کہ فیس بک کے خلاف سرگرم یہودی تنظیموں میں ’یہودی تنظیم برائے نفاذ قانون‘ پیش پیش ہے۔ اس تنظیم نے فیس بک کے خلاف  ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ’فیس بک‘ اسرائیل کے خلاف اشتعمال انگیزی کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسرائیل نواز گروپ نے ایک فوٹیج بھی نشر کی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی کئی مسلح کارروائیوں کے لیے فیس بک قصور وار ہے کیونکہ فیس بک کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کار ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی پر اکساتے ہیں۔

صہیونیوں کی جانب سے ’فیس بک‘ کے خلاف یہ مہم ایک ایسے وقت میں جب فیس بک نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے کارکنان، رہنماؤں اور سیکڑوں سماجی کارکنوں کے صفحات اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی آڑ میں بلاک کردیے تھے۔ اس مہم کے باوجود صہیونی فیس بک سے مطمئن نہیں بلکہ ویب سائیٹ کی انتظامیہ پر اسرائیل دشمن سرگرمیوں کا پلیٹ فارم  مہیا کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.