• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں سے بدتمیزی کے مرتکب اسرائیلی رکن پارلیمان کی سکیورٹی سخت

جمعرات 28-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9668
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمان نے فلسطینیوں کی توہین کے مرتکب دائیں بازو کے ایک انتہا پسند رکن اورن حازن کو مزید سکیورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رکن پارلیمان نے زیر حراست فلسطینیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے ان کے رشتے داروں سے بدتمیزی کی تھی اور ان کی انتہائی توہین کی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو کی انٹر نیٹ پر بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اورن حازن کا تعلق انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ سے ہے ۔اس نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی سے ایک بس میں سوار ہو کر آنے والی فلسطینی خواتین کی انتہائی توہین کی تھی ۔ وہ اسرائیلی جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے جارہی تھیں۔

اس منھ پھٹ رکن پارلیمان نے ایک فلسطینی ماں سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ’’ آپ کا بیٹا کتا ہے‘‘ ۔اس نے بس میں سوار مسافروں سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف د ہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کریں ۔

اورن حازن نے یہ تمام ڈراما اسرائیل کی فلسطینیوں کو جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلے پر تنقید کے لیے رچایا تھا۔اس نے یہ الزام عاید کیا ہے کہ حماس نے تین شہریوں کو مبینہ طور پر غزہ میں اپنے زیر حراست رکھا ہوا ہے اور دو اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں بھی اس کے قبضے میں ہیں۔

اس کے جواب میں ایک خاتون نے کہا تھا :’’ تم اپنے بچوں سے ملنے کے لیے حماس سے بات کرو‘‘۔ اس واقعے کی فوٹیج کی فلسطینی اور اسرائیلی سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر کی گئی ہے۔

اسرائیلی رکن پارلیمان کی اس بدتمیزی کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیلی حکام سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ ’’ ایک بچگانہ فعل کے لیے اس احمق کو بھیجنے کے بجائے اس معاملے کو حوصلے سے حل کرنے کی کوشش کریں اور خواتین کو ڈرانے دھمکانے سے گریز کریں‘‘۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ حازن نے اس طرح کا تنازعہ کھڑا کیا ہے۔2015ء میں ایک ٹیلی ویژن رپورٹ میں اس رکن پر منشیات میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد اس کو پارلیمان کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس سال مئی میں مسٹر حازن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی بنانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اگست میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اس کو اردن کے ایک رکن پارلیمان سے ملاقات سے روک دیا تھا۔انھیں خدشہ تھا کہ ان دونوں کے درمیان ملاقات کی صورت میں ہاتھا پائی ہوسکتی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.