• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی بچوں پرمعاشی پابندیوں کا نیا صہیونی منصوبہ

اتوار 04-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5225
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں احتجاج کے پرامن اور جمہوری حق سے محروم کرنے کے لیے قابض صہیونی ریاست نت نئے قانون اور نام نہاد ضابطے متعارف کرانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے جس کے تحت پرامن احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے فلسطینی بچوں کے والدین پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی نیوزویب پورٹل ’‘وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت فلسطینی بچوں کواحتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے۔ اس قانون کے تحت احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے بچوں کے والدین پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

قانون کے تحت فلسطینی بچوں کے خلاف قومی تنازعات اور فدائی حملوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

متوقع طور پراس متنازع قانون پربحث آئندہ کل کابینہ کے اجلاس میں  کی جائے گی۔ قانون کی منظوری کی صورت میں فدائی حملوں اور پرتشدد مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ان کے والدین پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور انہیں حاصل  مالی مراعات واپس لے لی جائیں گی۔

مذکورہ متنازع قانون حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے رکن میکی زوھر نے تیار کیا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد فلسطینیوں کو نیشنل انشورینس کے حق سے بھی محروم کردیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.