• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل، اردن کی ایمرجنسی فورسز کی مشترکہ مشقیں

اتوار 13-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8240
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اردن، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی ایمرجنسی سیکیورٹی فورسز آئندہ اکتوبر میں یورپی یونین کی زیرنگرانی مشترکہ مشقیں کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’یسرائل ھیوم‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جولائی میں مسجد اقصٰی پر اسرائیلی پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود اردن، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی ایمرجنسی فورسز مشترکہ مشقیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان مشقوں کی تیاری ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مسجد اقصیٰ پر پابندیاں عائد کیے جانے کے رد عمل میں اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون معطل کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 سے 26 اکتوبر تک جاری رہنے والی ایمرجنسی فورسز کی مشقوں میں مشرق وسطیٰ کے جنگلوں میں آتش زدگی پر قابو پانے، دیگر ہنگامی واقعات سے نمٹنے کے جدید طریقوں کے تجربات کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ ان مشقوں میں اٹلی، فرانس، اسپین اور کروشیا بھی حصہ لیں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک طرف اسرائیل کے ساتھ تمام سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیے ہوئے ہے اور دوسری طرف مشترکہ مشقوں کے لیے بھی تیار ہے۔ اس سے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے منافقانہ طرز عمل اور دوغلی پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.