• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرد جرم عائد ہونے سے قبل نیتن یاھو مستعفی نہیں ہوں گے

اتوار 13-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5864
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ نے سینیر رہنماؤں اور پارٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اس وقت تک اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے جب تک کہ بدعنوانی کیسز میں ان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کردی جاتی۔ اگر پولیس اور حکومت کا قانونی مشیر انہیں استعفے کا مشورہ دیں تب بھی وزیراعظم ایسا نہیں کریں گے۔

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی جمعہ کی اشاعت میں رپورٹ میں بتایا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے رہنماؤں کا گمان ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کا اگلے چند ماہ تک ٹرائل شروع نہیں ہوگا۔ البتہ مارچ 2019ء تک ان کے خلاف کسی عدالتی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ مارچ دو ہزار انیس میں اسرائیل میں ویسے ہی نئے پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزراء اور ارکان کنیسٹ کے درمیان ان دنوں وزیراعظم کے بدعنوانی کے پولیس کے ہاں زیر تفتیش کیسز زیربحث ہیں۔ ارکان کنیسٹ اور کابینہ کے وزراء کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کے خلاف رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو وہ (نیتن یاھو) استعفیٰ دینے پرمجبور ہوں گے۔ تاہم اگر ان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جاتی تو وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ 67 سالہ نیتن یاھو سنہ 1996ء کے بعد سے حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز چلے آرہے ہیں اور وہ چوتھی بار اسرائیل کے وزیراعظم ہیں۔ اگر وہ رواں سال کے آخر تک اس عہدے پر برقرار رہتے ہیں تو انہیں اسرائیل میں سب سے زیادہ مدت وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے والے سیاست دان کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفرد جرم عائد ہونے سے قبل نیتن یاھو مستعفی نہیں ہوں گے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.