• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فتح اور حماس کے درمیان بات چیت کا نیا دور کل قاہرہ میں ہوگا

پیر 09-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8828
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان 2011 میں دستخط کیے گئے مصالحتی معاہدے کے نفاذ کے لیے بات چیت کل بروز منگل مصر کے درالحکومت قاہرہ میں ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فتح تحریک کا ایک وفد قاہرہ روانہ ہو گیا ہے۔ وفد میں قومی مصالحت سے متعلق فتح تحریک کے ذمے دار عزام الاحمد ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فرج اور فتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے کئی ارکان شامل ہیں۔

فلسطینی قومی مصالحت کے جائزے کے واسطے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مصری وزیراعظم شریف اسماعیل ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ نے شرکت کی۔ اس دوران فلسطینی انقسام کے خاتمے کے لیے مصر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو زیر بحث لایا گیا۔

مصری ایوانِ صدرات سے جاری بیان میں فتح اور حماس تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مصالحت کی پیش رفت جاری رکھیں ، یہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مددگار ہوگی۔

فتح تحریک کی انقلابی کونسل نے قومی وحدت کی واپسی اور قومی مصالحت کو کامیاب بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ادھر غزہ پٹی میں حماس کے سربراہ یحیی السنوار نے باور کرایا ہے کہ ان کی تنظیم مصالحت کے تمام تر معاملات کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس کسی صورت بھی دوبارہ سے انقسام کی طرف نہیں لوٹے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفتح اور حماس کے درمیان بات چیت کا نیا دور کل قاہرہ میں ہوگا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.