نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیل کا ایک مبینہ جاسوس طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ ’اسکائی رائیڈر‘ نابلس شہرمیں گرکر کرتباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق Â تباہ ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے لیے روانہ کردی گئی ہیں مگر جگہ جگہ بارودی سرنگوں کی وجہ سے ملبے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کا ملبہ فلسطینیوں کے ہاتھ لگنے سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کا ملبہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
