مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر گیلا اردان نے عرب ارکان کنیسٹ کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کاÂ مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ارکان کنیسٹ انتہا پسند ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کے کنیسٹ سے خطاب کے موقع پرعرب ارکان نے بائیکاٹ کیا۔ اس پر صیہونی وزیر گیلاد اردان نے کہا کہ عربوں کی قیادت اور رہنمائی کے لیے ایمن عودہ جیسے انتہا پسندوں سے بہتر لوگ بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ ایمن عودہ اور کئی دوسرے ارکان کنیسٹ نے آج امریکی نائب صدر کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کا بہ طور احتجاج بائیکاٹ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ موجود عرب ارکان کنیسٹ جھگڑالو اور دھوکے باز ہیں۔ ایمن عودہ نے امریکی نائب صدر کی توہین کی ہے۔
ایک دوسرے عرب رکن کنیسٹ احمد الطیبی نے بھی آج اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے صیہونی وزراء اور انتہا پسند ارکان کنیسٹ کی تنقید مسترد کردی ہے۔
