قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے جامعہ الازہر میں منعقد ہونے والے ایک سیمنار میں تمام آسمانی مذاہب (اسلام،عسائیت اور یہودیت) کے علماء نے متفقہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ باطل ہے اور بیت المقدس پر سبھی کا حق ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس کی سربراہی الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے کی اور اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم علمائے دین کے ساتھ ساتھ مسیحی علماء و پادریوں سمیت صیہونیت کے مخالف یہودی ربیوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اسرائیلی حکومت اور صیہونیت کی تمام حرکات کی برملا مذمت کی۔
