مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اپنا مشرق وسطیٰ کا دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔ مائیک پنسÂ رواں ہفتے سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کرنے والے تھے مگر انہوں نے اپن دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر نے اپنا دورہ ایک ایسے وقت میں ملتوی کیا ہے جب القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔قبل ازیں امریکی نائب صدر نے گذشتہ ماہ دسمبر میں بھی مشرق کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں اندرونی اور بیرونی دباؤ کے بعد مسٹر پنس نے اپنا دورہ مشرق وسطیٰ ملتوی کردیا تھا۔
