واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سبکدوش ہونے والے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے تباہ کن نتائج ہوں گے اور انہیں تشویش ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوباما نے بطور صدر آخری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "جب انتہائی حساس اور بنیادی معاملات سے متعلق یکطرفہ فیصلے کئے جائیں گے تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کے سنگین خطرات ہوں گے۔