• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ نے اسرائیلی دارالحکومت کا معاملہ مؤخر کردیا

منگل 05-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9359
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وائٹ ہاوس نے باالاخر عالمی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت کے حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریاست یوٹاہ سے ہوائی جہاز میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرنے والے وائیٹ ہاؤس کے ترجمان ھوگن گیڈلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے القدس سے متعلق موقع اعلان چند روز کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

گیڈلی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن واپسی کے دوران سفر میں صدر نے ان سے گفتگو کی اور بتایا کہ القدس کے بارے میں اعلان چند روز کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے بالکل کلیئر ہیں اور اس معاملے پر فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے خبر دار کیا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام عرب اور مسلم ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو ممکنہ طور پر اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی صورت میں اسلامی تعاون تنظیم مسلم ممالک کا اجلاس طلب کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ایسے کسی بھی فیصلے کوعرب اور مسلم اقوام کے خلاف کھلا حملہ تصور کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

سنہ 2002ء میں امریکی کانگریس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت  قرار دینے کے لیے قانون سازی کی تھی تاہم اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے اس پر عمل درآمد سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے چھ ماہ کے لیے یہ معاملہ موخر کردیا جس کے بعد  ہر چھ ماہ کے بعد یہ فیصلہ ملتوی ہوتا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکہ نے اسرائیلی دارالحکومت کا معاملہ مؤخر کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.