مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا سب سے اچھا دوست امریکہ ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا بندرگاہ میں امریکہ کے یو ایس ایس جارج بش بحری بیڑے کے معائنے کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کے لئے اسرائیل سے اچھا کوئی دوست نہیں ہے اور اسرائیل کا بھی امریکہ سے اچھا کوئی دوست نہیں ہے۔امریکہ کے اس وسیع و عریض بحری بیڑے پر اسّی جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر نیز مختلف قسم کے ہتھیار موجود ہیں- امریکہ کا یہ بحری بیڑا بدھ تک حیفا بندرگاہ میں رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مئی دو ہزار سترہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے بعد سے صیہونی حکومت کی گستاخیاں مزید بڑھ گئی ہیں اور وہ اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے ہر روز نئے اقدامات کرتا ہے۔
