• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا مسجد اقصی کے باہر نصب اسکینروں کو ہٹانے کا فیصلہ

منگل 25-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7991
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے بیت المقدس میں مسجد اقصی کے باہر لگائے گئے الکٹرونک اسکینروں کو ہٹانے کا اور ان کی جگہ نگرانی کے دیگر ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی جانب توجہ کم مبذول ہو۔ اسرائیلی کابینہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے پیر کے روز کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد دھات کا انکشاف کرنے والے مذکورہ دروازوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فسلطینی عوام مسلسل دسویں روز مسجد اقصی کے اندر نماز ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد کے باہر الکٹرونک اسکینروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں نے مسجد کے اطراف میں نماز ادا کی۔

پیر کی شب ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصی کے دروازوں پر نمازِ عشاء ادا کی۔ اس موقع پر صہیونی افواج نے نماز کے اختتام کے فوری بعد بابِ اسواط پر نمازیوں کے خلاف بنا کسی وجہ کے صوتی بموں کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام حرمِ قدسی کی دیوار کے اندر نگرانی کے کیمرے نصب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولائی ملادینوف نے جمعے سے قبل مسجد اقصی کے حوالے سے حل تلاش کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ صورت حال مزید خراب نہ ہو۔ یہ موقف عالمی سلامتی کونسل کی بند کمرے میں بات چیت کے بعد سامنے آیا۔

مشرق وسطی کے لیے امریکی نمائندے جیسن گرینبلیٹ بھی مسجد اقصی کے بحران سے متعلق بات چیت کے لیے تل ابیب سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے ہیں۔

اسی سیاق میں مغربی کنارے اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور شمالی مغربی کنارے کے درمیان شاہراہ کو بند کر دیا اور مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے البیرہ شہر پر بھی دھاوا بولا جب کہ بیرزیت میں چار فلسطینی زخمی ہوئے۔

مسجد اقصی میں اسرائیل کی جانب سے پامالیوں کے ارتکاب کو زیر بحث لانے کے واسطے اسلامی تعاون تنظیم کا ایک ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کا مسجد اقصی کے باہر نصب اسکینروں کو ہٹانے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.