مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر خطرے کے الارم بجا دیے جس کے باعث اسرائیل کے کئی شہروں میں صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ یہ ایک ہفتے میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غلطی سے فوج کے زیرانتظام خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ سائرن بجتے ہی صیہونیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔ تین روز قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس کے بعد صیہونی فوج نے وضاحت کی تھی خطرے کے سائنرن غلطی سے بجائے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی میڈیا نے فوج پر کڑی تنقید کی اور کہا فوج شہریوں کو خوف وہراس میں ڈالنا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور یافا شہروں کے علاوہ کئی دوسرے شہروں میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دیں خطرے کے الارم بجتے ہی غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود صیہونی کالونیوں کے آباد کار زمین دوز مورچوں میں جا گھسے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتباہی سائرن غلطی سے بج گئے تھے۔ فوج کو ایسا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ یہ اقدام ارادی طور پرنہیں کیا گیا۔
اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اسے بہت بڑا المیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صیہونیوں کو فلسطینیوں کے حملوں کا خوف ہو نہ ہو مگر خطرے کے سائرن انہیں زیادہ خوف زدہ کرتے دیتے ہیں۔ اس غلطی کی وجہ سے صیہونی کئی گھنٹےÂ خوف کا شکار رہے۔
