• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

"یونیسکو” میں بائیکاٹ کے باوجود اسرائیلی سفیر واپس کیوں‌ نہیں گیا

پیر 26-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10290
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سائنسی و ثقافتی ادارے "یونیسکو” کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود صیہونی ریاست کا سفیر یونیسکو میں بدستور موجود ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ یونیسکو میں نیا سفیر تعینات کرنے پرغور کررہا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے "یونیسکو” میں نئے سفیر کی تعیناتی کے لیے غور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے اس اقدام پر کئی سوالات بھی جنم دے رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں ‌بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے "یونیسکو” کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود اسرائیلی سفیر کا اس ادارے میں باقی رہنا حیران کن ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق "یونیسکو” میں تعینات موجودہ سفیر کرمل شاما ھکوھین کی مدت ملازمت رواں سال ستمبر میں‌ختم ہو رہی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو میں اسرائیلی بائیکاٹ کے فیصلے پرعمل درآمد رواں سال کے آخر تک ممکن نہیں‌ ہوگا۔ سفیروں کی تعیناتی اور تبادلے کے لیے تین ماہ کا وقت لگتا ہے۔ اگرچہ فی الحال یونیسکو میں اسرائیلی سفیر کا مشن تعاون وترقی تک محدود ہے مگر اس بات کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ آیا اسرائیل کو یونیسکو میں ‌شامل رہنا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم نے شاما ھکوھین کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں انہیں کہا گیا تھا کہ وہ "یونیسکو” کا بائیکاٹ کردیں۔ بعد ازاں امریکا بھی اس مطالبے میں شامل ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.